جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ریلوے اسٹیشن گجرات میں محفل عظمت قرآن منعقد ہوئی

گجرات: جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ریلوے اسٹیشن گجرات میں قرآن پاک کی پڑھائی کے آغاز کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل عظمت قرآن منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات موجود تھیں ، یہ پروگرام زیر صدارت علامہ محمد ارشد نقشبندی ، زیر نگرانی ٹھیکیدار عبدالشکور جاوید ، زیر سرپرستی قاری بابر اقبال منعقد ہوا ، جس میں ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر علاقہ کے علمائے کرام بھی موجود تھے ۔