منڈی بہاالدین : سید راحیل اظہر شاہ کی دادی اماں کا سانحہ ارتحال

منڈی بہاالدین : (ایم زیڈ شرفی سے) معروف دینی، سماجی شخصیت،داعی چھموں ساہنا روڑ بناوُ تحریک سید راحیل اظہر شاہ مینجر یو بی ایل کھٹیالہ شیخاں کی دادی اماں گذشتہ دنوں منڈی بہاالدین کے نواحی گاوں ساہنا میں دارِ بقا کی جانب رحلت فرما گئی ہیں ،( اناللہ واناالیہ راجعون)۔سید فیملی کیلئے یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے اس سے قبل سید نوید الحسن شاہ ۔سید راحیل اظہر شاہ۔سید جواد اظہر شاہ کے والدِمحترم ، ممتاز روحانی اور علمی شخصیت صاحبزادہ سید اظہر محمود شاہ رحمتہ اللہ30 دسمبر2011 کوداغِ مفارقت دے گئے تھے۔ سید نوید الحسن شاہ ۔سید راحیل اظہر شاہ اور سید جواد اظہر شاہ ابھی والد محترم کی جدائی کا زخم بھر نہیں پائے کہ دادی اماں کا سانحہ ارتحال ہو گیا اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔

سید راحیل اظہر کے قریبی دوستوں حافظ نوید اکرم گوندل۔اظہر اقبال بھٹی۔صابر حسین صابری۔قاری نصیر احمد رضا اورحکیم طارق محمود صدیقی جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت کویت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔