جاپانی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی

Japanese Pakistan

Japanese Pakistan

پاکستان میں جاپان کے سفیر بیروشی اوئی نے کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کار بھارت کی بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سنجیدہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں ورکرز یونین کے باعث انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کا ماحول بہت بہتر ہے اور یہاں پر کاروبار کے محفوظ مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کار انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور اکانومی کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔

سفیرنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافے کیلئے جاپانی حکومت نے انوسٹمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا تھا اورجاپانی تاجر برادری پاکستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاروبار کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مضبوط ورکرز یونین کے ماحول کے باعث جاپانی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے میں مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں بھرپورمنصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ یہاں پر بین الاقوامی معیار کی ہنرمند افرادی قوت دستیاب ہے اور کاروباری ماحول بھی بھارت کی نسبت سے بہتر ہے۔