جاپان : بھاری مشینری کے آرڈرز میں 3.3 فیصد کمی

Japan Heavy Machinery

Japan Heavy Machinery

جاپان (جیوڈیسک)جاپان کے اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر بھاری مشینری کے آرڈرز میں 3.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یورپ کے قرضہ بحران اور چین کی معیشت میں سست روی کے باعث برآمدات پر انحصار کرنے والے مینوفیکچرنگ صنعت انحطاط کا شکارہے۔ بجلی کمپنیوں اور بحری جہازوں کے آرڈر کے علاوہ نجی شعبے کے اعدادوشمار میں تین ماہ کے دوران پہلی مرتبہ کمی ہوئی جبکہ یہ جولائی میں 4.6 فیصد بڑھے تھے۔

مشینری کے آرڈرز کو کارپوریٹ کے شعبہ میں اخراجات کا بنیادی اشاریہ سمجھا جاتا ہے اور اس سے وسیع البنیاد معیشت کا منظر نامہ سامنے آتا ہے۔