گستاخانہ فلم جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں، پاک امریکن لیگ

 American League

American League

پاک امریکن لیگ(جیوڈیسک) گستاخانہ فلم پر امریکی کانگریس میں پاک امریکن لیگ کے زیراہتمام مذاکرہ ہوا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا فلم جیسے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہونے چاہئیں۔

پاک امریکن لیگ کے صدر نثار چوہدری نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں میں فاصلے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرکانگریس کے ممبر اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ڈان برٹن نے کہا کہ تمام انسانوں کی مذہبی آزادی کا احترام کیا جانا چاہئے۔

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین کی ترجمان صفیہ غوری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں کئی مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں دہشت گردی اور ملالہ یوسف زئی پرحملے کے خلاف لوگوں کا آواز اٹھانا اہم بات ہے۔