کراچی : فائرنگ، تشدد کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 11 افراد جا ں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈالمیا میں سرچ آپریشن کے دوران 6 افراد کو مشتبہ قرار دے کر حراست میں لے لیا۔

کراچی میں جاری خونریزی کسی طور پولیس کے قابو میں آتی دکھائی نہیں دے رہی۔ نیو کراچی یوپی موڑ کے قریب فائرنگ سے اعجاز رضوی اور لانڈھی میں فائرنگ سیعبدالقیوم جاں بحق ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے عمیر اور روف جاں بحق ہوگئے۔ نیٹی جیٹی پل کے نزدیک فیضان نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ منگھو پیر میں موٹر ساییکل سواروں کی فائرنگ سے ایس پی اورنگی آفس میں تعینات اے ایس آئی شاہجہاں جاں بحق ہوا جبکہ گزشتہ شب گلشن حدید میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سجاد اور گلستان جوہر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والا امان اللہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پولیس نے ڈالمیا کے علاقے مجید پاڑہ اور مجاہد کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں پولیس 5 افراد کو مشکوک قرار دے کر حراست میں لینے کے سوا کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی جبکہ اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر خواتین احتجاج کرتی رہیں۔ ڈالمیا کے اس سرچ آپریشن کے دوران پولیس منشیات یا کسی قسم کا اسلحہ بھی برآمد نہ کر سکی البتہ اس آپریشن نے تخریب کاروں کے ہاتھوں پریشان شہریوں کے خوف میں مزید اضافہ ہو گیا۔