ججز تقرری کمیٹی: سات ایڈیشنل ججز کو مستقل کر دیا گیا

High Court

High Court

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے چار اور سندھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کر نے کی منظوری دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نثار شیخ کی مدت ملازمت میں ایک سال تو سیع کردی گئی۔
ججز تقرری کمیٹی کے اجلاس میں آٹھ ججز سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید، جسٹس یاورعلی، جسٹس فرخ علی، جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کو مستقل کر دیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد تسنیم، سید حسین اظہر رضوی اور جسٹس ڈاکٹر محمد علی مظہر کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نثار شیخ کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی گئی ہے۔