جیل سے تحویل میں لیے گئے افراد کو پیش کرنے کا حکم

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیے گئے افراد کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ایڈووکیٹ جنرل کے وکیل راجہ ارشاد نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تحویل میں لیے جانے والے افراد میں سے چار افراد ہلاک، چار لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج اور تین پارا چنار کے آپرپشنل ایریا میں ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مفصل رپورٹ کے ساتھ تمام افراد کو پیش کیا جائے۔ جو افراد لاپتہ ہوں گے ان کے حوالے سے وضاحت پیش کی جائے جس کے بعد مقدمے کی مزید سماعت نو فروری تک ملتوی کر دی گئی۔