جدید ماڈل کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے ، شہباز

Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif

پنجاب (جیودیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال مزید ایک لاکھ جدید ماڈل کے لیپ ٹاپ مستحق طلبہ میں تقسیم کئے جائیں گے۔وزیر اعلی شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ اکتوبر کے آخر میں لاہور پہنچ جائے گی، شام کی کلاسز کے طلباوطالبات ،دینی مدارس فنی تعلیم کے اداروں اور کامرس کالجز کے طلبا وطالبات کوبھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصول ضروری ہے۔