جسونت سنگھ این ڈی اے کی جانب سے نائب صدارتی امیدوار

jasvant singh

jasvant singh

بھارت (جیو ڈیسک) بھارت میں حکومت مخالف جماعتوں کے اتحاد نے جسونت سنگھ کو نائب صدارت کے لئے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت مخالف تیرہ جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے جسونت سنگھ کو نائب صدارتی امیدوار منتخب کرنے کا اعلان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی نے کیا۔

وہ حکومتی اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کے امیدوار حامد انصاری کے مقابل نائب صدر کا انتخاب لڑیں گے۔ جسونت سنگھ بھارت کے وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ جسونت سنگھ رہ چکے ہیں۔