ایران کا جوہری پروگرام کسی صورت نہیں چل سکتا، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکہ(جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں کسی طور ایران کو جوہری پروگرام پر عمل در آمد نہیں کرنے دیں گی ،انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے جس کے لئے وہ عالمی طور سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب ایران نے اس امر کا دوبارہ اعادہ کیا ہے کہ ایران اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور وہ کسی طور اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

ہیلری نے کہا کہ ایران کو اپنے واضح موقف سے تمام طاقتوں کو آگاہ رکھنا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ایران سے بھی مسلسل رابطے میں ،جس کا بنیادی مقصد دنیا کو امن دینا ہے۔