جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں” مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف” سے مرکزی جلوس ربیع الاوّل جمعہ المبارک کو روانہ ہوگا

گجرات(محمد شہزاد قادری) جشن ِعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں” مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف” سے مرکزی جلوس 12ربیع الاوّل جمعہ المبارک کو ٹھیک 9:30 بجے صبح زیر قیادت پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری روانہ ہو کر بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ، سٹاف گلہ جی ٹی روڈ سے گرزتے ہوئے ٹھیک 11:30چوک جی ٹی ایس گجرات پہنچے گا۔

پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری 10:30بجے محمد ی بیکرز سٹاف گلہ کے سامنے اور11:30بجے دن جی ٹی ایس چوک گجرات میں ایمان فروز خطاب فرمائیں گے۔ صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری ،علامہ ابو تراب بلوچ اور قاری مختار احمد سعیدی نے غلامان مصطفی سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی جلوس میں بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں۔

انہوں نے تاجرانِ گجرات سے اپیل کی ہے کہ جلوس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شایان شان استقبال کرکے اور اس میں شرکت کر کے محبت نبوی کا مظاہرہ فرمائیں۔

Pir Afzal Qadri Meeting

Pir Afzal Qadri Meeting

Osman Afzal Qadri Speech

Osman Afzal Qadri Speech