گجرات کی خبریں 21-01-2013

سونامی خان ہو یا شیخ الاسلام کوئی بھی طاقت مسلم لیگ ن اور میاں برادران کی عوامی مقبولیت کے سامنے بند نہیں باندھ سکتی
گجرات (جی پی آئی) سونامی خان ہو یا شیخ الاسلام کوئی بھی طاقت مسلم لیگ ن اور میاں برادران کی عوامی مقبولیت کے سامنے بند نہیں باندھ سکتی ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں اکمل حسین نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے محب وطن قیادت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، میاں برادران کی قیادت میں ہی پاکستان خوشخال ہو سکتا ہے ، اور ملک ترقی کر سکتا ہے ، سونامی خان اور شیخ الاسلام نے جمہوریت کیلئے کسی قسم کی کوئی قربانی نہیں دی اور نہ ہی آج تک عوامی مسائل پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ، آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں محکمہ انہار کی جانب سے سالانہ بھل صفائی کا آغاز
گجرات (جی پی آئی)محکمہ انہا ر گجرات ڈویژن کے تما م علا قوں میں سا لا نہ بھل صفا ئی کا آغا ز کر دیا گیا ہے اس مقصد کے لیے مُختلف ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز الا ٹ کر دیے گئے ہیں ۔منڈی بہا والدین اور گجرات کے علا قوں پر مشتمل مُختلف 13نہروں اور نا لو ں کی صفا ئی کے لیے کُھدا ئی کی جا رہی ہے تا کہ کسا نو ںکو پا نی مو ثر طریقے سے دور دراز کے علا قوں تک وافر پہنچ سکے ۔اس سلسلہ میں ما نیٹر نگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بھل صفا ئی کے کا م کی نگرانی کر یں گی ۔بھل صفا ئی کے لیے ٹینڈر ز کی الا ٹمنٹ محکمہ انہا ر کے ڈویژنل آفس میں ہو ئی جس کی نگرانی ایکسئین انہا ر میرالدین دائود کی زیر نگرانی کمیٹی نے کی جس میں مختلف دیگر محکموں کے افسران بھی شامل تھے۔اس مو قع پر با ت چیت کرتے ہو ئے ایکسئین انہا ر نے ٹھیکے داروں کو ہدائت کی کہ وہ نہروں کی بندش کے شیدول کے مطا بق اپنی کام مکمل کریں اُنہوں نے کہا کہ ٹینڈر جیتنے والے ٹھیکے داروں کو فو ری طور پر ورک آرڈر جا ری کر دیے جا ئیں گے تا کہ بلا تا خیر کام کا آغاز کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم کے افسران کا دورہ سرائے عالمگیر
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او گجرات نوازش علی کی ہدایت پرکا شف طاہر اورڈی او زنا نہ عابدہ بانو نے تحصیل سرائے عالمگیر کے دور دراز گائوں پیر جعفر گر لز کا دورہ کیا ۔ای ڈی او اور ڈی او نے اس مو قع پر سکول کے 65بچوں میں یو نیفا رم جرسیا ں گرم چادریں اور شوز تقسیم کیے۔انہو ں نے اس مو قع پر طلبا ء کے زمہ ایک سال کے لیے فروغ تعلیم فنڈ کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ای ڈی او نے بتایا کہ ڈی سی او نوازش علی کی ذاتی کا وش سے مخیر حضرات نے یو نیفارم و دیگر اشیا ء فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ مو ضع پیر جعفر کے مکینوں کی نشا ندہی پر سکو ل میں تدریس کا عمل مزید بہتر بنا نے کے لیے عارضی طور پر ایک اور ٹیچر کا تقرر کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ سکو ل کو در پیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو جوان اپنے مستقبل کو چوروں اور ڈاکوئوں سے بچانے کے لئے تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنیں:نوازش علی شیخ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو جوان اپنے مستقبل کو چوروں اور ڈاکوئوں سے بچانے کے لئے تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنیں اور عمران خان کا ساتھ دے کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے ،تبدیلی اور عوام کی فلا ح کے لئے عمران خان کی شکل میں ایک دروازہ کھلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں قیادتوں کی لمبی لائنیں دیکھی ہیں اور سیاستدان لوٹ مار کا بازار گرم کر کے اپنے بیٹوں کو متعارف کرا رہے ہیں اب عوام کی عمران خان تقدیر بدلیں گے اور اب انشا ء اللہ عوام مارچ ان چوروں اور لٹیروں کو اپنے پائوں تلے روند ڈالے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام حقوق کے لئے ترس رہے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اس کی بڑی مثال کوئٹہ میں ہزرہ برادری کا احتجاج ہے اور انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف صاف شفاف انتخابات کے ذریعے لائی جا سکتی ہے جو عوام کو تمام سٹیٹس کو کی پارٹیوں سے نجات دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر کی پبی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول پیر جعفرمیں طلبہ وطالبات کو فری یونیفارم اور جرسیاں مہیا کرنے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا
گجرات( جی پی آئی)ڈی سی او گجرات نوازش علی کے خصوصی تعاون سے سرائے عالمگیر کی پبی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول پیر جعفرمیں طلبہ وطالبات کو فری یونیفارم اور جرسیاں مہیا کرنے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کا آغاز طالبہ تمثیل ظہرہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، ہدیہ نعت ایاز علی نے پیش کیا، نقابت کے فرائض ڈاکٹر عابد نے سرانجام دئیے، تقریب سے ہیڈ ماسٹر ارشد محمود، سماجی شخصیت مظہر حسین نیازی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آغا عبداللہ یوسف ، ڈی ای او ایلیمنٹری عابد ہ بانو اور ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے خطاب کیا، مہمانان گرامی نے 75 طلباء وطالبات میں یونیفارم اور جرسیا ں تقسیم کیے، ہیڈ ماسٹر ارشد محمود نے مطالبہ کیا کہ سکول کیلئے کم از کم دو نئے ٹیچر اور فرنیچر فراہم کیا جائے، سماجی شخصیت مظہر حسین نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی سی او گجرات نوازش علی کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے سکول کے بچوں کیلئے یونیفارم اور جرسیاں خصوصی تعاون سے بھجوائی ہیں ڈی ای او ایلیمنٹری عابدہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی سی او گجرات نوازش علی کے نوٹس میں لایا کہ پرائمری سکو ل پیر جعفر ایسے پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں پہنچنے کو کوئی پکا راستہ نہیں ہے پیر جعفر سے کچا راستہ کھاریاں سے ملتا ہے لیکن انتظامی طور پر موضع پیر جعفر کو تحصیل سرائے عالمگیر سے جوڑا گیا ہے جو سراسر ظلم ہے، ڈی سی او گجرات نے معززین کے خصوصی تعاون سے تمام بچوں کیلئے یونیفارم اور جرسیا ں فراہم کر دی ہیں ، سکول کے بچوں کے لیے میں نے فرنیچر اور اساتذہ کیلئے کرسیاں اورد یگر سامان بھی چند دنوں تک سکول میں پہنچ جائے گا ٹھیکیدار کو میں نے کہہ دیا ہے کہ سکو ل میں پانی کی سپلائی کے لیے کنکشن اور ٹینکی لگوائیں ، سکول میں ایک پرائیویٹ ٹیچر آج سے ہی رکھا جاتا ہے پرائیویٹ ٹیچر کی ایک سال کی تنخواہ بھی سکول کے ایس ایم سی اکائونٹ میں آج ہی جمع کرا دی جائے گی، EDO ایجوکیشن محمد کاشف طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سکول کے تمام مسائل حل کرنے کا آپ کو یقین دلاتا ہوں ڈی سی او نوازش علی نے اہل دیہہ کے تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لی ہے، ڈی سی او نوازش علی نے طلبہ و طالبات کیلئے یہ یونیفارم اور جرسیاں مہیا کی ہیں، محمد کاشف طاہر نے کہا کہ آپ کے سکول میں محمد ارشد کو بطور ہیڈ ماسٹرمستقل تعینات کرتا ہوں ، انشاء اللہ دو مستقل ٹیچر آپ کو فراہم کردیئے جائیں گے، سکول کے بچوں کے ایک سال کے فروغ تعلیم کے فنڈز بھی آپ کے اکائونٹ میں جمع کرا رہے ہیں ، آپ لوگوں کی بھی اب ذمہ داری ہے کہ سکول کے معیار تعلیم کو بہتر کریں، سکول کے چھوٹے موٹے کام اپنی مدد آپ کے تحت کریں، پرائیویٹ ٹیچر کے ایک سال کی تنخواہ بھی آج ہی آپ کے سکول کے اکائونٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)رینٹل پاورکیس میںنیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پراسرارہلاکت پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ذمہ داراور قابل افسرکامران فیصل کی ہلاکت نے پاکستانی قوم کو پیغام دیا ہے کہ کرپٹ دورحکومت میںایماندار افسروں کی زندگیاں کتنی محفوظ ہیں۔سپریم کورٹ اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کے لئے ایماندار لوگوں کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا حکم جاری کرے اور اس المناک واقعہ کی سچائی عوام کے سامنے لائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے بانی راہنما اورحلقہ 105سے ایم این اے کے امیدوارچوہدری عثمان منظور دھدرا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری عثمان منظور دھدرانے کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرہ میں ایماندار اور فرض شناس افسران کو تحفظ حاصل نہ ہو وہاں پر عام آدمی کی زندگی کی کیا قدر پائی جاتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم معززچیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لے کر کامران فیصل کے لواحقین کو انصاف دلائیں اورواقعہ میںملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔انہوں نے کہا کہ بے داغ ماضی کے حامل ایماندار افسرکامران فیصل کو اس بات کی سزا دی گئی کے وہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کے خلاف رینٹل پاورکیس کی تحقیقات کررہا تھا ۔افسوس صدافسوس کہ ایک آزاد ملک میں کرپٹ مافیا کو تحفظ اور ایماندار لوگوں کو موت دی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات نوازش علی کی خصوصی دلچسپی سے فراہم کردہ یونیفارم اور جرسیاں گورنمنٹ پرائمری سکول پیر جعفر کے تمام طلبہ و طالبات میں تقسیم کی گئیں،

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات نوازش علی کی خصوصی دلچسپی سے فراہم کردہ یونیفارم اور جرسیاں گورنمنٹ پرائمری سکول پیر جعفر کے تمام طلبہ و طالبات میں تقسیم کی گئیں، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی پبی میں واقع پرائمری سکول پیر جعفر کے طلبا وطالبات میں جرسیاں اور یونیفارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آغا عبداللہ، ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عابدہ بانو اور ای ڈی او ایجوکیشن محمد کاشف طاہر نے تقسیم کیے، اس موقع پر معززین علاقہ اور بچوں کے والدین نے چوہدری ریاض محمود آف سعادت پور، محمدالیاس بھگوال ، سائیں غلام عابد، سائیں اللہ رکھا، منور حسین، ارشاد حسین، محمد نجیب، زبیر اقبال، محمدرزاق، محمد افضال، محمد انور، گلزار حسین، وارث علی، آصف حسین، عبدالستار، بنارس حسین، عارف حسین، بنارس علی، محمدحنیف ، خادم حسین ، ظفر اقبال، مظہر حسین ، قربان حسین، عبدالغفور، وارث علی اسد سمیت دیگر شریک ہوئے ، اہل دیہہ کی طرف سے مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔