جلالپور جٹاں کا گاؤں پنڈی میانی کئی دنوں سے بجلی کی سہولت سے محروم

گجرات: واپڈا سب ڈویژن رولر جلالپور جٹاں کا گاؤں پنڈی میانی گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی سہولت سے محروم آ رہا ہے ، واپڈا حکام نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کر رہے ، جس سے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، علاقہ کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں ۔