ضلعی کمیٹی برائے بحالی و ٹریننگ معذوراں کا اجلاس منعقد ہوا

گجرات: ضلعی کمیٹی برائے بحالی و ٹریننگ معذوراں کا اجلاس ضلعی چیئرمین چوہدری محمد نواز منعقد ہوا ، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک معذور کو مصنوعی ٹانگیں لگوانے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر مشتاق احمد رانجھا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، نگہت اقبال قریشی ، سید نجم الحیدر گیلانی ، فیض احمد ، مظہر نسیم ، نزہت یاسمین ، جاوید بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔