پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر منظور الہی آج لالہ موسی آئیں گے

لالہ موسیٰ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر منظور الہی آج لالہ موسی آئیں گے شائقین کرکٹ کی تیاریاں مکمل پر جوش اور تاریخی استقبال کیا جائے گا تفصیل جذبہ کرکٹ کلب لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام ٹینس بال کرکٹ چیلنج کپ کا فائنل میچ جذبہ کرکٹ کلب لالہ موسیٰ اور گجرات کرکٹ کلب کے درمیان 10مئی بروز جمعرات بوقت شام5بجے حاجی اصغر اسٹیڈیم کیپنگ گراونڈ میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر منظور الہی ہو ں گے جبکہ مہمانان اعزاز میں چوہدری طاہر زمان کائرہ صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات نوازش علی شیخ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ضلع گجرات منشاء الرحمن انجم سول ڈیفنس آفیسر گجرات ہوں گے اس موقع پر لالہ موسیٰ اور گرد نواح کے کرکٹ شائقین کی کثیر تعداد میچ سے لطف اندوز ہوں گے انٹری فری ہو گی۔