جمرود بازار بم دھماکہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین

altaf bhai

altaf bhai

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی جمرود بازار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 15افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا بم دھماکوں اور دہشت گردی سے ملک و قوم کو عدم استحکام سے دوچار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ انھوں نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کا سخت نوٹس لیا جائے۔