محسن بیگ کے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

Mohsin Baig

Mohsin Baig

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

ہائیکورٹ میں سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن بیگ کی گرفتاری پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس

عدالت نے ریمارکس دیے کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔