جمہوریت کی آبیاری کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کردار قابل تعریف ہے۔سلیم الدین انصاری

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رہنماء سلیم الدین انصاری نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کے توقیر میں اضافہ اور جمہوریت کی آبیاری اور عوامی خوشحالی کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے ہر موقع پر عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں سلیم انصاری نے سندھ اسمبلی کے اراکین کو سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ کا قانون بھاری اکثریت سے منظور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی اتھادی جماعتوں نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ کے نظام کی مخالفت کرنے والے عوام اور جمہوریت کے دشمن ہیں مقامی حکومتوں کے نظام سے عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچا نے کے ساتھ علاقائی ترقی کو ممکن بنا یا جاسکے گا سلیم انصاری نے کہاکہ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کا نظام پاکستان کے تمام صوبوں کے لئے رول ماڈل ہوگا ۔