خیرپور : پی پی جلسے پر فائرنگ کیخلاف ضلع بھر میں ہڑتال، سندھ میں سوگ

Strike Sindh

Strike Sindh

خیر پور میرس میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں فائرنگ سے سات افراد کے جاں بحق ہونے پر ضلع بھر میں مکمل ہڑتال ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ بھر میں پانچ روزہ سوگ کے اعلان کے بعد، تما م سیاسی سرگرمیاں معطل ہیں۔

آج گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں عام تعطیل ہے جس کی وجہ سے سڑکیں ویران،ٹریفک غائب اور شہر بھر میں کشیدگی کی فضا ہے۔ کاروباری مراکز، سکول، کالج، سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بھی بند ہیں۔ اندرون سندھ سے دیگر علاقوں کو سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نفیسہ شاہ کے جلسہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی سمیت پیپلز پارٹی کے سات کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور شہر کو مکمل طور پر بند کروا دیا گیا تھا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔