آزاد کشمیر: زلزلے کی آج ساتویں برسی، تعمیر نو مکمل نہ ہوسکی

earthquake in Kashmir

earthquake in Kashmir

آزاد کشمیر(جیوڈیسک)آزاد کشمیر میں ہولناک زلزلے کو آج سات برس مکمل ہوگئے۔ لوگ تلخ یادوں کو بھلا نہیں پائے۔ تعمیر نو کے منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین آج بھی پریشان ہیں۔

8 اکتوبر 2005 کی صج آنے والے زلزلے نے ہزاروں زندگیوں کے چراغ گل کر دیے۔ آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل ہے۔ مختلف مقامات پر تقریبات بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر شہدا زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ دوسری طرف تعمیر نو کے منصوبوں میں تاخیرکے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ 7 سال گزر جانے کے باوجود تعمیر نو کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔