خیرپور : ایم این اے نفیسہ شاہ کے جلسے پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Khairpur

Khairpur

خیر پور (جیوڈیسک) خیر پور میں وزیر اعلی سندھ کی بیٹی ایم این اے نفیسہ شاہ کے جلسے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق خیر پور میں وزیر اعلی سندھ کی بیٹی ایم این اے نفیسہ شاہ نے کچھ دیر بعد جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم ان کے خطاب سے پہلے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے نفیسہ شاہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ فائرنگ کے سبب ٹیکنکل کالج کے پروفیسر اور مقامی ٹی وی کا رپورٹر مشتاق کھنڈ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

جلسے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خیر پور میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے جلسے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ، کمشنر سکھر اور ڈی آئی جی سکھر اور ڈپٹی کمشنر خیرپور سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلی نے اس حملے میںچھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

انہون نے محکمہ صحت کے افسران کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی جلسے پر حملہ شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔