کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات ، خاتون جاں بحق ،2 افراد زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں خاتون جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے جبکہ آرام باغ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

سچل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز جہا نزیب اورعرفان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ایک سب انسپکٹر کے قتل میں ملوث ہیں۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے علاقے ڈسکو موڑ کی قریب گھر کی چھت پر سوئی ہوئی 27 سالہ سیما نامعلوم سمت سےآنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ نادر زخمی ہوگیااور عوامی کالونی میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔آرام باغ کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔