لاہور: ہربنس پورہ میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ، ایک فرار

Lahore Pakistan

Lahore Pakistan

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا ہے۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تین ڈاکو مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے ڈاکووں کو ناکے پر روکاتو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

ڈاکوں کے قبضہ سے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو وں کی شناخت نہیں ہوسکی۔