جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔ آرمی چیف

Kiyani

Kiyani

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) آرمی چیف جنرل کیانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام تسلسل پر یقین ہے، آئین کے دائرہ کار میں رہ کر ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہداء پر تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا دوسروں کو ہماری خود مختاری کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا مضبوط قومی پالیسی بنائی جائیگی اور مسلح افواج اس کے مطابق کام کرے گی اور اس کے ذریعے پاکستان کو مضوط ملک بنائیگی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا سب پر لازم ہے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے معاملات نبھائیں اور جمہوری نظام کا اولین مقصد ،عوام کی خوشحالی عزت نفس میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا برفانی تودہ گرنے سے 139 جانباز جوانوں کیلئے دعاگو ہیں اور گیاری میں آخری جانباز کی تلاش تک کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا سیاچن میں المناک واقعہ پر قوم افسردہ ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی قوم نے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا وہ حوصلہ بخش ہے۔