نواز شریف بھی نو سال تک سزا یافتہ رہے ہیں۔ وزیراعظم

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انھیں اقتدار سے چمٹے رہنے کا شوق نہیں، انھیں تبدیل کرنے کا آئینی راستہ تحریک عدم اعتماد ہے جس کی خواہش ہو پوری کر لے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این آر او سے پہلا فائدہ نواز شریف نے اٹھایا۔

سینیٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پانچ سال بعد انھیں کوئی بھیجنا چاہتا ہے تو ان کی وزارت عظمی کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ شریف کورٹس کو نہیں مانتے آج انھیں کہا جا رہا ہے کہ وہ سزا یافتہ وزیراعظم ہیں وہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ نواز شریف بھی نو سال تک سزا یافتہ رہے ہیں اس کے باوجود اپنے سر پر بٹھایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آئین کا تحفظ نہ کر کے مقبول ترین رہنما بن سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے دور حکومت میں آئین میں ایک ترمیم بھی نہیں کر سکی۔ وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی انھیں ووٹ دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ در اصل وہ ٹارگٹ نہیں بلکہ این آر او ہے اور این آر او سے فائدہ انھوں نے نہیں اٹھایا بلکہ پہلے فائدہ اٹھانے والے تو میاں نواز شریف خود تھے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینٹ پہنچے تو مسلم لیگ ن کے ارکان نے واک آوٹ کیا ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نااہل ہو گئے ہیں ایوان میں نہیں آ سکتے۔