کراچی: لیاری میں راکٹ حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ اور راکٹ حملوں کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

گل محمد لین، سیتی لین اور تھانہ بغدادی سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کی پیش قدمی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی جانب سے راکٹوں اور دستی بموں سے حملے کئے گئے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا تعلق ریپڈ فورس سکھر رینج سے تھا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چیل چوک اور افشانی گلی کے اطراف میں پولیس کمانڈوز کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن شروع ہوتے ہی لیاری میں موبائل سروس بھی جام کردی گئی۔ گزشتہ روزبھی راکٹ اور دستی بم حملوں میں 3 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔