میامی: اسپورٹس کار ریس کا ٹائٹل اطالوی ڈرائیور کے نام

Race

Race

میامی : (جیو ڈیسک) اسپورٹس کار ریس ختم ہو گئی، اطالوی ڈرائیور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپیڈ وے پر ہونے والی اس دو روزہ ریس میں دنیا بھر کے اسپورٹس ریسرز نے حصہ لیا۔

ٹریک پر بارش کے ہو جانے سے ریس زیادہ دلچسپ بلکہ خطرناک ہو گئی۔ اٹلی کے میکس اینجلیلی نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے مشکل ٹریک پر اوسطا ستانوے اعشاریہ تین صفر آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کا مظاہرہ کیا۔ اسکاٹش ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے۔