اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ

Pakistan Hockey Training

Pakistan Hockey Training

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز پانچ مئی سے اسلام آباد میں ہو گا۔ تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے پچیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔

حتمی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز بارہ مئی کو ہوں گے۔ کیمپ کے لئے بلائے گئے پچیس کھلاڑیوں میں عمران بٹ، عمران شاہ، سہیل عباس، احسان اللہ، محمد عرفان، عامر شہزاد، فرید احمد، راشد محمود، وقاص شریف، عبدالحسیم خان، محمد رضوان سینئر، محمد زبیر، شفقت رسول، شبیر احمد خان، سلیم ناظم، محمد نواز، بلال قادر، ارسلان قادر، سلطان عامر، عثمان اسلم، عبدالذوہیب خان، مزمل بھٹی، احمد شکیل بٹ، احمد زبیر اور محمد بلال خان شامل ہیں۔