آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

IPL

IPL

چنئی : (جیو ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں پیر کو ہونے والے واحد میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 139رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں سریش رائنا 44اور کپتان دھونی نے 34 ناقابل شکست رنز بنائے۔جبکہ کولکتہ کی جانب سے جیک کیلس نے دووکٹیں لیں۔جواب میں کولکتہ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4اوورز میں حاصل کرلیا۔کولکتہ کی اس فتح میں نمایاں کردار کپتان گوتم گمبھیر کی شاندار اننگز کا تھا جنھوں نے 63کی باری کھیلی انکے علاوہ جیک کیلس نے 26 رنز بنائے ۔چنئی کی جانب روی چندر ایشونت اور ڈیوائن براوو نے دو دو وکٹیں لیں۔یادر ہے کہ یہ میچ جیو سوپر نے چنئی سے براہ راست اپنے ناظرین دکھایا۔