پریکٹس میچ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ایران کو ایک چار سے ہرا دیا

pakistan hockey

pakistan hockey

ملاسا: (جیو ڈیسک) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ سے قبل اپنے آخری وارم اپ میچ میں ایران کو 4-1 سے شکست دیدی۔ ملائیشیا کے شہر ملاسا میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کا دوسرے وارم اپ میچ میں ایران سے مقابلہ تھا، پاکستان نے میچ میں ایران کو مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے توثیق، علیم، سلمان اور عمر بھٹہ نے 1،1 گول کیا۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاسا کا موسم کافی گرم ہے لیکن 2 وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد پلیئرز ایڈجسٹ ہوچکے ہیں ، امید ہے کہ 3 مئی سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ جونیئر ایشیا کپ میں