پی ایچ ایف انڈر ٹوئنٹی ون گرلز ہاکی چیمپین شپ

Girls Hockey

Girls Hockey

لاہور: (جیو ڈیسک) دوسری پی ایچ ایف انڈر ٹوینٹی ون گرلز ہاکی چیمپین شپ میں پنجاب وائٹس، پنجاب کلرز اور ریلویز نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپین شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پنجاب وائٹس نے پاکستان بورڈز کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ پنجاب وائٹس کی جانب سے اقرا جاوید، افشاں نورین اور رابعہ اختر نے دودو گول سکور کیئے۔

دوسرے میچ میں ریلویز نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔ ریلویز کی جانب سے مائرہ صابر نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ تیسرے میچ میں پنجاب کلرز نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ کلثوم منیر نے چار گول سکور کئے۔