آئس ہاکی، واشنگٹن کیپیٹلز اور نیویارک رینجرز کا مقابلہ برابر

New York Rangers Washington

New York Rangers Washington

امریکہ: (جیو ڈیسک) اسٹینلے کپ پلے آف ایسٹرن کانفرنس بیسٹ آف سیون سیمی فائنلز میں واشنگٹن کیپیٹلز نے دوسرا میچ جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ واشنگٹن کیپیٹلز نے نیویارک رینجرز کو دلچسپ میچ کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

پہلے مرحلے میں کیپیٹلز کی جانب سے مائیکل نائبل اور جیسن کائمیرا نے بالترتیب پک کو جال میں پہنچا کر اسکور ڈبل کردیا، جواب میں رینجرز کی طرف سے بریڈ رچرڈز نے گول کیا۔

دوسرے مرحلے میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ تیسرے مرحلے میں رینجرز کے ریان کالاہان نے گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔ چند لمحے بعد الیگزینڈر نے گول کرکے واشنگٹن کیپیٹلز کو کامیابی دلا دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز باقی ہیں۔