انگلش پریمئیر لیگ: مانچسٹرسٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا

english premier

english premier

برطانیہ: (جیو ڈیسک) برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال سیزن انگلش پریمئیر لیگ کے اہم راونڈ میچ میں مانچسٹرسٹی نے دفاعی چیمپیئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اورمانچسٹر سٹی کے درمیان کھیل کے آغازسے ہی کانٹے کا مقابلہ کا ثابت ہوا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ونسینٹ کمپنی نے میچ کا واحد گول اسکور کیا اور مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپیئنز مانچسٹر یونائیٹڈ نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیا اور میچ کا فیصلہ مانچسٹرسٹی کی کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں مانچسٹر سٹی تراسی پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ دوسرے اور آرسنل تیسرے نمبر پرہے۔