قصور: 10 ویں قومی خواتین سائیکلنگ چیمپئن شپ جاری

women cycling

women cycling

قصور: (جیو ڈیسک) قصور میں دس ویں قومی خواتین سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، پنجاب اور ریلویز نے آج کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

قصور میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں چاروں صوبوں، فاٹا، گلگت، بلتستان کے علاوہ افغانستان کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ دس کلو میٹر کی ٹائم ٹرائل ریس میں پہلی پوزیشن پنجاب کی نیلم ریاض نے حاصل کی۔

دوسری پوزیشن ایچ ای سی کی رضیہ اور تیسری پوزیشن ریلویز کی فضا نے حاصل کی۔ بیس کلومیٹر کی ریس میں پاکستان ریلویز ہی کی عاصمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایچ ای سی کی مہوش دوسرے اور ریلویز کی فضا نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ مقابلہ کل بھی جاری رہیں گے۔