ترکی کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو 27 فیصد سے بڑھا کر 34 فیصد کر دیا گیا ہے: صدر ایردوان

Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب نے کہا کہ انہوں نے ترکی میں افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو 27 فیصد سے بڑھا کر 34 فیصد کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں وومن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن (KADEM) کی چوتھے عام اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں خواتین کے قتل کی شرح یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کہ ہم اس طرح کے واقعات پر قابو نہ پا لیں اس وقت تک فرائض مکمل طریقے سے ادا کیے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہماری وزارت انصاف کچھ عرصے سے ایک نئے اصلاحاتی پیکج کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم اس پیکج کو، جس کا مسودہ مکمل ہو چکا ہے، جلد از جلد تر کی کی قومی اسمبلی میں منظور کرنے کے لیے پیش کریں گے۔

صدر ایردوان نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا اصلاحاتی پیکیج خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف جنگ میں سود مند ثابت ہوگا۔