جنرل جان ایلن اور جنرل کیانی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Allen Kayani

Allen Kayani

پاکستان : (جیو ڈیسک)افغانستان میں متعین ایساف کمانڈرجنرل جان ایلن کے دورہ پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کے دوروزبعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جس میں اس دورے کے دوران پاک فوج اورایساف قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت کو تعمیری قراردیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد افغانستان پاکستان اورایساف سہ فریقی کمیشن کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس کے بعد مثبت پیش رفت کا جائزہ لینا تھا ۔

اس موقع پر دونوں جانب سے کراس بارڈرتعاون، حساس نوعیت کے امور،حربی امورزیرغورآئے اورباہمی دلچسپی اوراہمیت کے معاملات پربھی بات چیت کا موقع ملا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے ،شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں اوردونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف نہ استعمال ہونے سمیت شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں کرنے پراتفاق ہوا۔

جنرل جان ایلن کی طرف سے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ان کے اس دورے سے خطے میں استحکام کے حصول اورشدت پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں میں مدد ملے گی۔