جنرل خالد شمیم وائیں سے آسٹریلوی سفیر کی ملاقات

khalid shameem

khalid shameem

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے پاکستان میں متعین آسٹریلوی سفیر ٹم جارج نے ملاقات کی۔ ٹم جارج پاکستان میں اپنی مدت سفارت کاری مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک آسٹریلیا دفاعیہ تعاون اور تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والی آسٹریلوی سفیر ٹم جارج نے شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔