امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، مشاہد حسین

mushahid

mushahid

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے، توانائی کانفرنس میں چوہدری شجاعت نے جو فارمولا پیش کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے تو ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے توانائی کانفرنس میں چوہدری شجاعت حسین نے جو فارمولا پیش کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے تو ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ غریب آدمی کیلئے حج کرنا مشکل ہو جائے گا۔