جنرل کیانی سے ایساف کمانڈر کی ملاقات

John kayani

John kayani

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان میں تعینات اتحادی ایساف افواج کے سربراہ جنرل جان ایلن نے ملاقات کی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی سمیت پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک فوج اور ایساف افغان فورسز کے درمیان کراس بارڈر کوآرڈی نیشن کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے معاملے کو اٹھایا گیا اور زور دیا گیا کہ ایساف اور افغان فورسز بارڈر کی صورتحال بہتر بنائے۔