اسلام آباد : اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں

islamabad

islamabad

وفاقی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑ کرچار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں بھاری تعد اد میں کلاشنکوف، مشین گنیں اور دیگر خود کار اسلحہ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں تھانہ گولڑہ کے علاقے گولڑہ موڑ میں پولیس ناکے پر پولیس نے پشاور سے آنے والی ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پارہ کلاشنکوف، گیارہ پستول، رائفلیں، گیارہ ہزار گولیاں، خورد بینیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی سی آئی اے پولیس نے ترنول روڈ پر خفیہ اطلاع پر کی جہاں پشاور سے آنے وا لی ایک گا ڑی کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر چھپایا گیا اسلحہ جس میں چار مشین گنیں، دس کلاشنکوفیں، سات پستو ل، دس ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطا بق یہ اسلحہ مندرہ اور جہلم پہنچایا جانا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع  کر دی ہے۔