شکارپور : نیٹو آئل ٹینکرز پر فائرنگ، چار آئل ٹینکرز تباہ

Nato container

Nato container

شکارپور میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نیٹو کے چھ آئل ٹینکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ دو آئل ٹینکرز کو پولیس نے بچالیا۔ کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈی ایس پی برکت ڈومکی کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے پستول سے فائرنگ کرکے آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچایا۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آخری اطلاع تک ٹریفک معطل ہونے کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہو گئیں۔