پشاور: چیک پوسٹ پر پانچ مشتبہ افراد گرفتار

peshawar

peshawar

پشاور میں پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد نے خود کو ملائشین سفارت خانے کا عملہ بتایا تاہم کوئی شناخت ظاہر نہ کر سکے۔  پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی نمبر سات دو سات پانچ کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی۔ بعد میں پولیس نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسیچاروں جانب سے گھیر لیا اور گاڑی میں موجود پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ افراد پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے۔