جنوبی افریقا کے 5 ، ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

World 11 vs Pakistan 11

World 11 vs Pakistan 11

کراچی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل سٹارز الیون کے میچوں میں شرکت کے لئے جنوبی افریقا کی ٹیم کے پانچ اور ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل سٹارز الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کے لئے جنوبی افریقا کے پانچ اور ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے پانچ کھلاڑیوں میں آندرے نیل، نینٹی ہیورڈ، لوٹس باسمین اور ٹی ٹشابابا امل ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں میں ریکاڈو پاول، اسٹین ٹیلر، جرمین لاسن اور ایڈم سینفرڈ شامل ہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے کراچی میں میچ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان سٹار الیون کے درمیاں میچز 20 اور 21 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین نومبر 2009 کو لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پہلی مر تبہ بین الاقومی کھلاڑی کرکٹ میچز میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔