جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا فیصلہ کن معرکہ آج شروع

sri lanka south africa

sri lanka south africa

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ معرکہ آج سے کیپ ٹاون میں شروع ہورہا ہے۔ تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابرہے۔تیسرا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی جیت لے گی۔
ڈربن ٹیسٹ جیتنے کے بعد سری لنکاکے حوصلے بلند ہیں اور کپتان تلکارتنے دلشان نے میچ کیساتھ سیریز اپنے نام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سری لنکا چندی مل اور دلہارا فرنینڈو معمولی انجریز کا شکار ہیں اور ان کے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ہی ٹیم میں تبدیلی ہوگی۔ جنوبی افریقہ نے ایشول پرنس کو ڈراپ کرکے الویرو پیٹرسن کو شامل کیا ہے جو کپتان گریم اسمتھ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔