ڈیو واٹمور کو کوچنگ کیلئے فائنل نہیں کیا ہے۔ ذکا اشرف

zaka ashraf

zaka ashraf

آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو الوداع کہ کر ڈیو واٹمور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کیلئے پرامید دکھائی دیتے ہیں لیکن چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے واضح کر دیا ہے کہ واٹمور کو ابھی کوچنگ کیلئے فائنل نہیں کیا گیا ہے۔
لاہور میں ذرائع کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ واٹمور سمیت ملکی اور غیر ملکی بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے انٹرویو دینگے۔ انھوں نے کہا کہ تنخواہ مسئلہ نہیں اصل مقصد بہترین کوچ کا حصول ہے۔ ذکا اشرف کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی طرح اسی سال پی سی بی پاکستان پرئمیر لیگ کا آغاز کریگا۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں جمہوریت لائینگے مگر ایسی نہیں جس سے گروپ بندیاں شروع ہو جائیں۔