جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہو گا

africa

africa

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج کمبرلی میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔
کپتان ڈی ویلیئر سیریزمیں کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔ سیریز کے بقیہ دو میچز میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین آرام کریں گے اور وین پارنل ان کی جگہ لیں گے۔ مورنی مورکل کی جگہ ورنن فلینڈر کی شمولیت کا امکان ہے۔ کمبرلی میں جنوبی افریقہ نے پانچ ون ڈے کھیلے اور تمام جیتے ہیں۔سری لنکا کو بھی یہاں واحد میچ میں شکست دی۔ مہیلا جے وردنے کی انجری سے سری لنکا کی بیٹنگ مزید کمزور ہوئی ہے۔