اولمپکس سیکورٹی، رائل میرینز اور میٹرو پولیٹن پولیس کی ریہرسل

olympic security

olympic security

لندن کے دریائے ٹیمز میں رائل میرینز اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اولمپکس کی سکیورٹی کی ریہرسل کی ہے۔ ریہرسل کا مقصد اولمپکس کے دوران لندن کو دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ تربیتی مشق میں ایک سو میرینز نے میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ حصہ لیا۔
پولیس اور رائل میرینز نے دریائے ٹیمز کا چکر لگایا، رائل نیوی کے ہیلی کاپٹربھی مشقوں میں شریک تھے۔ میٹر پولیٹن پولیس کے مطابق ممبئی حملے جیسے کسی واقعے کی روک تھام کے لیے ایسی مشقیں ضروری ہیں، اسسٹنٹ کمشنرکرس ایلسن کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے دوران ساڑھے بارہ ہزار افسر اور اہلکار سکیورٹی پرمامور ہوں گے۔