باکسر عامر خان نے فیصلے پر نظر ثانی اپیل واپس لے لی

boxer amir khan

boxer amir khan

برطانیہ کے سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف فائٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل واپس لے لی ہے۔
لیمونٹ پیٹرسن کیخلاف مقابلے کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے عامر خان کی اپیل کی سماعت آج ہونا تھی۔ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق عامرخان کے پروموٹر ادارے نے کوئی وجہ بتائے بغیر اپیل واپس لے لی ہے۔
ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے شواہد کی بنیاد پر مقابلے کو متنازعہ تسلیم کرلیا اور میچ دوبارہ کرانے کا حکم دیا ہے۔ عامر خان متنازعہ فائٹ میں آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے ٹائٹل سے محروم ہوگئے تھے۔