تحریک عدم اعتماد: حکومت کے اتحادی ہیں لیکن آپشنز کھلے ہیں: عامر خان

 Aamir Khan

Aamir Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی اور ہم نے ان سے کوئی شکوے شکایت نہیں کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ہم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کوئی شکوے شکایت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ساڑھے 3 سال بعد آئے اچھی بات ہے، ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال پر عامر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، نہ انہوں نے ہم سے تعاون مانگا اور نہ ہم نے انہیں کوئی یقین دہانی کروائی، عدم اعتماد کے حوالے سے کراچی اور ہمارے ووٹرز کے حوالے سے جو بھی بہتر فیصلہ ہو گا وہ کریں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔